بگوٹا ، 24 اکتوبر (ژنہوا) کولمبیا کی نائب صدر مارٹا لوسیا ریمریز کورونا وائرس سے متاثرپاءی گئی ہیں اور اگلے 15 دن تک گھر میں تنہائی میں رہیں گی۔
نائب صدر نے ٹویٹ کرتے ہوءے کہا ، “مجھے منیجلز میں گورنروں کی میٹنگ میں شرکت کرنا تھی اسلءے جمعہ کے روز میں نے کورونا ٹسٹ کرایا۔ میں کولمبیا کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ میرا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے۔ میری صحت اچھی ہے اور میں آءسو لیشن میں رہ رہی ہوں۔ “
نائب صدر کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق حالیہ دنوں میں نائب صدر کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کی تلاش کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق کولمبیا میں جمعرات کی رات تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 990270 ہے جبکہ اب تک 29636 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔