بگوٹا 23 اگست (یو این آئی/ژنہوا) کولمبیا میں منکی پوکس انفیکشن کے اب تک 273 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے زیادہ تر 227 کیسز دارالحکومت بوگوٹا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق جون کے بعد سے 699 مشتبہ کیسز کا تجزیہ کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے 273 کیسز میں منکی پوکس انفیکشن کی تصدیق ہوئی جبکہ 242 افراد میں کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی، 184 معاملات کی ابھی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔
کولمبیا کی وزارت صحت اور سماجی تحفظ نے 26 جولائی کو انفیکشن میں اضافہ کے درمیان بیماری کو روکنے کے لئے مضبوط اقدامات نافذکرنے کے لئے منکی پوکس کے خطرے کی سطح کو میڈیم سے ہائی تک بڑھادیاتھا۔