ممبئی : اپنے مخصوص انداز، ہاؤ بھاؤ اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک کہ سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں نہ کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔









