ممبئی :ممبئی کے ایک گودی کے مزدور کے بیٹے محمد حسین سید کے یوپی ایس سی کرنے کی کامیاب قابل ستائش داستان سامنے آئی ،اس نوجوان نے جنوبی ممبئی کے ڈونگری جیسے مسلم اکثریتی علاقے کا نام روشن کردیاہے ،جس کانام ہمیشہ منفی انداز میں لیاجاتا ہے ،لیکن حقیقت یہ ہے کہ حسین نے ان کومنہ توڑ جواب دیا یے ،مگر ساتھ ہی مسلمان قیادت کے لیے بھی کئی سوال اٹھائے ،جن کااُن کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔واضح رہے کہ جنوبی ممبئی کے واڑی بندر میں پی ڈی میلو روڈ کے قریب وسیع و عریض جھوپڑابستی میں ایک کمرے کے مکان میں پرورش پانے والے ، ایک گودی مزدور کے بیٹے نے بظاہر ناممکن کو حاصل کر لیا ہے ۔









