کلکتہ یکم اگست :ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کے خلاف ای ڈی دفتر میں تقریبا 24کروڑ روپے کے مالی فراڈ کی شکایت درج کرانے کے ساتھ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ قم لینے کے باوجود خریدار کو فلیٹ حوالے نہیں کیا ہے ۔
اس پر رد عمل دیتے ہوئے اداکار و ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے کہا کہ یہ دس سال پرانا معاملہ ہے اس پر ان کے وکلا اپنی بات رکھیں گے ۔نصرت جہاں اس وقت فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ ان کے وکلاء پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ چونکہ ای ڈی جیسی تنظیم میں شکایت درج کرائی گئی ہے ، اس لیے ان کے وکیل قانونی ذرائع سے کیس کی پیروی کریں گے ۔
انہیں ابھی تک ای ڈی کی طرف سے کوئی خط یا نوٹس نہیں ملا ہے ۔ وہ وکلاء کے مشورے سے مستقبل میں اس معاملے میںاپنی بات رکھیں گے ۔بی جے پی لیڈر شنکو دیو پانڈا پیر کو دشکایت کردہ کے ساتھ ای ڈی کے دفتر پہنچے تاکہ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کے خلاف شکایت درج کرائیں۔ بی جے پی لیڈر نے ترنمول کے اسٹار ایم پی پر کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔ بی جے پی لیڈر شنکودیو پانڈا پیر کی شام سالٹ لیک میں واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے ۔ اس کے ساتھ کئی افراد بھی تھے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے ۔
#EnforcementDirectorate has now received a complaint against actress-turned-politician and #TrinamoolCongress #LokSabha member #NusratJahan of being associated with a shady financial entity.
State #BJP leader #ShankudebPanda personally lodged this complaint against Jahan at ED’s… pic.twitter.com/LX794R5UrW
— IANS (@ians_india) August 1, 2023