امریکا کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتےہیں، یہ گھناؤنا عمل ہے، ہم قرآن پاک اور دیگر عبارات کی اہمیت کو سراہتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں کہا کہ بنیادی جمہوری اصولوں کو سپورٹ کرتے ہیں، نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں قانون کی حکمرانی کےحامی ہیں۔









