نئی دہلی، 22 جون (یواین آئی) سپریم کورٹ نے اڈیشہ میں پوری جگن ناتھ رتھ یاترا کو پیر کو مشروط طورپر منظوری دے دی چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس دنیش مہیشوری کی بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کرنے کے بعد کہا کہ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت مل کر رتھ یاترا نکالے گی اور سلامتی کے انتظامات کرے گی۔
حکم سناتے وقت چیف جسٹس کا مائک درمیان میں ہی بند ہوگیا۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ بنچ کے دونوں ساتھی جسٹسوں کے حکم کی کاپی دیکھ لینے کے بعد متعلقہ تفصیلی احکامات ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔
جسٹس بوبڈے نے سماعت کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت پبلک ہیلتھ اور سیکورٹی کو خطرے میں دیکھ کر عقیدت مندوں کو روکنے لے لئے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم حکومت کو یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ اسے کیا کرنا چاہئے، لیکن ہم کچھ شرطوں کے ساتھ اس کی (رتھ یاترا) کی اجازت دے رہے ہیں۔‘‘