لکھنؤ: اتر پردیش کے کانپور اور قنوج کے بعد اب ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں جمعرات کو زیکا وائرس کے انفیکشن کے دو کیسوں کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت چوکنا ہوگیا ہے۔
لکھنؤ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منوج اگروال نے یو این آئی کو بتایا کہ حسین گنج اور ایل ڈی اے کالونیوں میں رہنے والے ایک مرد اور ایک عورت میں زیکا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
کے جی ایم یو کے دونوں مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس میں انفیکشن کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت نے اس انفیکشن کو روکنے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔