کیلیفورنیا: سربراہ ٹوئٹر ایلون مسک نے ٹویٹ میں حروف کی حد 280 سے بڑھا کر 4000 کرنے کی تصدیق کردی۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایلون مسک سے دریافت کیا کہ آیا یہ بات درست ہے ٹوئٹر اپنے حروف کی تعداد 280 سے بڑھا کر 4000 کر رہا ہے۔ جس کا جواب ایلون مسک نے ہاں میں دیا۔ تاہم، ان کی جانب سے اس فیچر کے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں گئی۔









