نئی دہلی،20مارچ(یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس(کووڈ 19)سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھکر 195ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے جمعہ کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 195معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 163مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 32غیر ملکی شہری ہیں۔اس کی وجہ سے ملک بھر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 20لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے ہوبئی صوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئی اس جان لیواوبا کورونا وائرس کے زد میں اب تک دنیا کے 150سے زیادہ ملک آچکے ہیں۔ہندوستان میں کورون اکے اب تک 195معاملے سامنے آچکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی مہاماری قرار دےدیا ہے۔