کنشاسا؛کانگو کے دارالحکومت کے قریب 271 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 86افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے صوبے مائی ندومبے کے دریائے کووا میں ڈوبنے والی کشتی مقامی طور پر بنائی گئی تھی۔
حادثے کی ممکنہ وجہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کا سوار ہونا تھا۔کشتی مسافروں کو دارالحکومت کنشاسا لے کر جا رہی تھی لیکن انجن کی خرابی کی وجہ سے دریا میں رک گئی اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔ مسافروں میں سے 185 نے تیر کر اپنی جان بچائی اور ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔