نئی دہلی، 5 ،ستمبر (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند نے جمعرات کو ٹیچرڈے کے موقع پر اساتذہ کو مبارکباد دی۔
مسٹر كووند نے ٹوئٹر پر لکھا’’ٹیچرڈے کے موقع پر میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تمام اساتذہ کو مبارکباد ۔ وہ نوجوان دماغ کو مضبوط اقدار کے ساتھ متاثر کرتے ہیں اور ان کو علم اور خواب دیکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، وہ ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘۔
ٹیچر ڈے ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی جینتی پر تعلیم کے میدان میں ان کے بیش بہا تعاون کے لئے ہر سال پانچ ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ آج ان کی 131 ویں یوم پیدائش ہے۔
صدر نے کہا کہ عظیم اسکالر، مینٹر ،سیاستداں اور بہترین اساتذہ میں شمار ملک کے سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی جینتی کو’ٹیچر کے دن‘ کے طور پر مناكر، ہم ان کے تئیں احترام و عقیدت پیش کرتے ہیں۔