کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خلیجی ریاست بحرین نے دو ہفتوں کے لیے مساجد میں نماز اور دوسرے مذہبی اجتماعات پر پابندی عاید کر دی ہے۔
اس امر کا اعلان بحرینی خبر رساں ادارے نے وزارت انصاف، اسلامی امور اور اوقاف کے حوالے سے کیا ہے۔
وزارت انصاف کے مطابق نماز کا خطبہ احمد الفتح اسلامی مرکز سے براہ راست نشر کیا جائے جہاں محدود تعداد میں فرزندان توحید جمعہ کی نماز ادا کر سکیں گے۔
اس اقدام کے ذریعے بزرگ نمازیوں کو کرونا کی نئی لہر کے مہلک اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔
بحرین میں اس وقت تک کووڈ۔۱۹ کے 108,807 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 102,289 مریض شفایاب ہو گئے ہیں جبکہ وزارت صحت کے تیارکردہ ڈیٹا کے مطابق منگل [11 جنوری[ تک 387 اموات واقع ہو چکی ہیں۔