بینگلرورو،10جولائی(یواین آئی)کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس اور جنتا دل(ایس)کے کارکنان نے گورنر وجو بھائی والا کے مبینہ ’تفرقہ پیدا کرنے والے رویہ ‘ کی مخالفت میں بدھ کو مظاہرہ کرکے ان کے تئیں اپنے غصہ کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ دونوں پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے اتحادی حکومت پچھلے ایک ہفتے سے سنگین بحران سے گزررہی ہے۔دونوں برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی کے استعفی کی وجہ سے استحادی حکومت ایک ہفتے سے شدید خطرے سے گزر رہی ہے۔
دونوں برسراقتدار پارٹی کے رکن اسمبلی پارٹی کے پرچموں کے ساتھ گورنر کےخلاف نعرے بازی کررہے تھے۔جبکہ پولیس اہلکار یہاں واقع راج بھون کی جانب بڑھ رہے مظاہرین کارکنان کو روکنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔
مظاہرین مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی جانب سے ریاست کے وزیر ڈی کے شیوکمار کواس ہوٹل میں جانے کی اجازت نہ دیئے جانے پر بھی اپنے غصہ کا اظہارکررہے تھے جس میں دونوں پارٹیوں کے 10باغی رکن اسمبلی قیام پذیر ہیں۔
جے ڈی ایس اور کانگریس کارکنان نے سابق وزیراعلی اور ریاستی صدر بی ایس ییدورپا کا پتلا جلاکر ان کے خلاف بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔