نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) کانگریس کے ایک وفد نے دہلی فسادات کے سلسلے میں جمعرات کو صدر کووند سے ملاقات کی اور مرکزی وزیر داخلہ کو عہدے سے برطرف کرنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے یہاں راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کرکے دہلی فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ وفد نے صدر کو ایک میمورنڈم بھی سونپا جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت عوامی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے مسٹر شاہ کو مرکزی وزیر داخلہ کے عہدے سے برخاست کیا جانا چاہیے۔
Instead of taking active steps to remedy or diffuse the situation, the Central Govt as also the newly elected Delhi Govt, have remained mute spectators as completely mindless rage, designed violence and organised looting has continued unabated: CP Smt Sonia Gandhi. #LoyalOrLoya pic.twitter.com/aC0ooRevFB
— Congress (@INCIndia) February 27, 2020