نئی دہلی، 5اکتوبر (یواین آئی) ٹکٹ تقسیم سے ناراض چل رہے کانگریس ہریانہ ریاستی یونٹ کے سابق صدر اشوک تنور نے ہفتہ کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔
مسٹر تنور نے ایک ٹوئٹ میں یہ اطلاع دی۔ انهوں نے ٹوئٹر پر لکھا’’پارٹی کارکنوں کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد میں نے کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔
استعفی کا سبب تمام کانگریس کارکنوں اور عوام کو معلوم ہے‘‘۔واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی میں ٹکٹ بیچے جانے کا الزام لگایا تھا۔