الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر یادو نے مسلمانوں کے خلاف منافرت پر مبنی بیان دے کر زبردست تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اب ان کے خلاف کئی محاذ پر کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ ایک طرف سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے پورے معاملے کی تفصیل طلب کی ہے، اور دوسری طرف ان کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کی تیاری چل رہی ہے۔ کانگریس نے اس کے لیے مہم بھی شروع کر دی ہے۔









