نئی دہلی، 27 نومبر ؛کانگریس نے کہا ہے کہ یہ پارٹی قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت ہے اور جو لوگ اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ بارش کے مینڈکوں کی طرح ہیں جہاں انہیں اپنا مستقبل نظر آتا ہے۔وہ وہاں جاتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے، وہ اپنا نقصان کر رہے ہیں.ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کانگریس کی بنیاد 1885 میں رکھی گئی تھی اور اس پارٹی کی قیادت میں ملک میں زبردست جدوجہد ہوئی جس کے نتیجے میں ملک آزاد ہو ا۔









