بھوپال،10فروری(یواین آئی)سینئر کانگریس رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے پلوامہ حملے کے شہیدوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ شہیدوں کے گھروالوں کو ایک سال گزرنے کے باوجود مدد نہیں ملی ہے۔
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ مسٹرسنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پلوامہ حملے کوایک سال پورا ہوگیا ہے۔شہید کی بیوی مدد کےلئے گہار لگا رہی ہے۔اب تو حکومت کو سننا چاہئے۔انہوں نے لکھا ہے کہ ’’مودی شاہ‘کی یاد کیوں آئےگی،2024میں دیکھ لیں گے۔
مسٹرسنگھ نے مودی بھکتوں کا پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ہندوتو صرف ہندوؤں کو دیگر مذاہب کے خلاف نفرت پھیلاکرووٹ حاصل کرنے کا ہے۔یہ پلوامہ کے شہیدوں کے گھروالوں کے بارے میں بھی نہیں سوچ رہے ہیں،جنہیں ایک سال بعد بھی مدد نہیں ملی ہے۔