بھوپال،18جون:مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں،دوسری اسمت ان کے اپنی ہی پارٹی میں دہشت گردی کے الزامات سے گھرے شخص کو رکن پارلیمنٹ بنادیاجاتا ہے۔
مسٹر سنگھ نے بغیر کسی کا نام لئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دہشت گردی سے لڑنے کی مضبوط اپیل کررہے ہیں،لیکن کیا انہیں اس بات کا احساس ہے کہ ان کے اپنی ہی پارٹی میں دہشت گردی کے الزامات ایک رکن پارلیمنٹ کی موجودگی ان کے اس عزم کی اخلاقیت کو کم کررہی ہے۔
مسٹر سنگھ نے سوال اٹھایا کہ کیا اس سے ہمارے قومی حقوق کو نقصان نہیں پہنچ رہا۔
سابق وزیراعلی مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا،لیکن سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے بھوپال سے بی جےپی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر کے سلسلے میں یہ ٹویٹ کیا ہے۔مسٹر سنگھ کو لوک سبھا انتخابات میں محترمہ ٹھاکر سے قریب ساڑھے تین لاکھ سے بھی زیادہ ووٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔