نئی دہلی، 06 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر موہن پرکاش کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے ودربھ علاقہ کا پارٹی کا سینئر مبصر مقرر کیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں کہا کہ پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر پرکاش کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کریں۔
مسٹر وینوگوپال نے کہا “مسٹر پرکاش کو ریاستی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ودربھ ڈویژن میں مبصر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔”