نئی دہلی : لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے کہا ہے کہ منی پور میں بگڑتے ہوئے حالات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی ذمہ دار ہیں اور وہ اس ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔ اسی لیے تاخیر سے ہی سہی، لیکن انہوں نے منی پور میں صدر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے









