گوا میں برچ بائی رومیو لین نائٹ کلب میں زبردست آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے سرپنچ روشن ریڈکر کے ساتھ کلب کے مالکان گورو اور سوربھ لوتھرا کو حراست میں لے لیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایل اے مائیکل لوبو نے بتایا کہ اب دیگر کلبوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کرائے جائیں گے۔









