نئی دہلی:کانگریس رہنما اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف لیڈر ملک ارجن کھرگے نے آج سبھی حزب اختلاف جماعتوں کے قائدین کی ایک اجلاس بلایا ہے۔ اس جلسے میں جاری سرمائی اجلاس کے سیشن کے لیے منصوبہ بندی پر بات چیت کی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے سیشن میں کئی اہم مدعوں پر بحث ہورہی ہے۔ حکومت کئی اہم بلوں کو اس سیشن میں پاس کرانا چاہتی ہے۔









