لکھنؤ:ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس لیڈروں و کارکنوں نے جمعرات کو ریاستی راجدھانی لکھنؤ میں احتجاج کرتے ہوئے گورنرہاوس راج بھون کے لئے کوچ کیا۔
مارچ کے دوران کانگریس کارکنوں،لیڈروں اور پولیس اہلکار کے درمیان دھکامکی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس مظاہرین کو حراست میں لے کر ایکو گارڈن لے گئی۔
پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق کانگریس کارکنوں نے پارٹی ہیڈکوارٹر سے گورنر ہاوس راج بھون تک اپنے مارچ کاآغاز کیا۔