نئی دہلی۔سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں یوپی اے کے دور حکومت میں مختلف سرجیکل اسٹرائیک انجام دئے جانے کے دعوے کے ایک روزبعد کانگریس نے جمعرات کے روز یوپی اے کے دور میں انجام دئے گئے چھ سرجیکل اسٹرائیک کی فہرست جاری کی ہے‘ جس پر فینانس منسٹر ارون جیٹلی نے مذکورہ سرجیکل اسٹرائیک کو ”نامعلوم او ر پوشیدہ“ قراردیا۔
لوک سبھا الیکشن کے موسم کے وسط میں سرجیکل اسٹرائیک پر لڑائی جو قومی سلامتی کا مسئلہ ہے دونوں فریقین کے درمیان اہم نکات پر بحث کو فروغ دے رہا ہے۔