رائے پور : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بی جے پی اور سنگھ پر زوردار حملہ کرتے ہوئے ان پر نفرت کی سیاست کرکے ملک کو کمزور کرنے اور چار پانچ صنعت کاروں کا ملک بنانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پوری طاقت سے اس کی مخالفت جاری رکھے گی۔
مسٹر گاندی نے آج یہاں غریب بے زمین خاندانوں کو براہ راست مالی مدد فراہم کرنے کے لیے چھتیس گڑھ حکومت کی ’راجیو گرامین کرشی مزدور نیا ئےیوجنا ‘شروع کرنے اور وردھا کے خطوط پر بننے والے گاندھی ‘سیواگرام اور ‘چھتیس گڑھ امر جوان جیوتی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ کا نظریہ نفرت پھیلا کر ملک کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے کل پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ نے ملک کو امیر اور غریب کے دو ملکوں میں تقسیم کر دیا ہے۔