بھیوانی : راجیہ سبھا میں کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا نے آج کہا کہ اگر ہریانہ میں کانگریس اقتدار میں آئی تو کسان تحریک میں مرنے والے کسانوں کو ‘شہید’ کا درجہ دیا جائے گا اور حکومت کی طرف سے مالی مدد دی جائے گی اور خاندان کے کسی بھی فرد کو نوکری دی جائے گی۔









