رائے بریلی؛ یو پی اے کی سربراہ سونیا گاندھی نے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں کانگریس کارکنوں اور عوام سے براہ راست تعلقات قائم کرنے کے لیے ’’شکتی ایپ‘‘ کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔سونیا گاندھی کے ترجمان کے ایل شرما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ رائے دہندگان اور کارکنوں سے سیدھے بات کرنے کے لیے پارٹی نے شکتی ایپ کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایپ کے بارے میں کانگریس کارکنوں سے رابطہ کر کے اس کے بارے میں اطلاع دی گئی اور گھر گھر جاکر لوگوں سے اس ایپ کے بارے میں بتانے اور اس سے جوڑنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ ایپ کے ذریعہ سے رائے ددہند گان اور کارکن کانگریس سربراہ راہل گاندھی سے براہ راست رابطہ کر سکیں گے اور اپنے مسائل کے بارے میں ان کو آگاہ کر سکیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ ایپ کی شروعات رائے بریلی پارلیمانی علاقے سے کی گئی ہے ۔
اسے امیٹھی کے ساتھ ساتھ پورے یوپی کے ہر اضلاع میں پریس کانفرنس کے ذریعہ اس کی شروعات کی جائے گی۔ کانگریس اپنے کارکنوں کو اس کی ایپ کی جانکاری دے گی اور لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے کا کام کرے گی۔کبھی اترپردیش کی سیاست میں کافی اہم کردار ادا کرنے والی کانگریس 2014 کے عام انتخابات میں صرف دو سیٹوں پر سمٹ گئی تھی جبکہ اترپردیش میں ہوئے 2016 کے انتخاب میں حالت اور زیادہ سنگین ہو گئے تھے ۔
گذشتہ چار پانچ دنوں میں پارٹی اپنے گڑھ رائے بریلی میں بھی گھرتی دکھائی دے رہی ہے ۔ اسی وجہ سے ووٹر جوڑ ومہم کے تحت شکتی ایپ متعارف کرایا گیا ہے ۔ تاکہ رائے بریلی کی عوام کے درمیان کانگریس پر اعتماد مضبوطی سے قائم رہے ۔