لکھنؤ: پریاگ راج میں بی جےپی کی رکن پارلیمنٹ ریتا بہو گنا جوشی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جاری کئے گئے کانگریس کے خاتون انتخابی منشور کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس منشور کےذریعہ اترپردیش کی عوام خاص کر خواتین کو ٹھگنے کی کوشش کررہی ہیں۔









