نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کانگریس جنرل کنونشن سے قبل چھتیس گڑھ میں پارٹی لیڈروں کے گھروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپے کے حوالے سے وزیر اعظم پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرا دھمکا کرکانگریس لیڈروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
پرینکا نے ٹویٹ کیاکہ وزیر اعظم کے دوست گوتم اڈانی پر شیل کمپنیوں کے ذریعہ غبن اور دیگر بہت سے سنگین الزامات لگے لیکن کیا آپ نے کسی ایجنسی کو اس کی تحقیقات کرتے ہوئے دیکھا لیکن کانگریس کنونشن میں رخنہ ڈالنے اورمودی جی اور ان کے دوست کے درمیان سانٹھ گانٹھ پراٹھنے والی آوازوں پر ایجنسیاں لگادی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس بلا خوف و خطر ملک کے مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہیگی۔ کانگریس کے اجلاس میں ہم مہنگائی، بیروزگاری اور بدعنوانی کیخلاف آواز اٹھانے کا عہد کریں گے ۔