لکھنؤ: پٹرول- ڈیزل کی قیمتوںمیںمسلسل ۱۸ ویں دن ہوئے اضافہ کی مخالفت میں بدھ کو شہرکانگریس کمیٹی صدر مکیش سنگھ چوہان کی قیادت میںمظاہرہ کیاگیا۔ریاستی کانگریس دفتر سے مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی کی طرف بڑھے تو کانگریس دفترکے گیٹ پر ہی پولیس نے روک لیا۔
روکے جانے سے ناراض کانگریسیوںکی پولیس سے نوک جھونک ہوئی۔ رکشا ٹھیلے پر اسکوٹی لادے کانگریسی پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھنے کی مخالفت میں نعرے بازی کررہے تھے اور اضافہ کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
اس موقع پر شہر کانگریس صدرمکیش سنگھ چوہان نے کہاکہ آج جب دنیامیں خام تیل کی قیمت سب سے کم سطح پر ہے پھربھی پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانا عوام مخالف قدم ہے۔
آزادی سے آ ج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاتنا اضافہ ہوا ہو۔انہو ں نے مرکزی حکومت سے قیمتوں کےاضافہ کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ میں خصوصی طورسے کانگریس ترجمان عبیداللہ ناصر،پردیپ سنگھ ، پربھاکرمشرا، محمد طارق، محمد شعیب، ڈاکٹر صدام، راہل ورماسمیت دیگرکانگریسی شامل تھے۔