جموں،11 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے پیر کے روز یہاں راج بھون کے سامنے لکھیم پوری کھیری تشدد کے خلاف خاموش احتجاجی دھرنا دیا۔
دھرنے پر بیٹھنے والوں میں کمیٹی کے صدر غلام احمد میر، سینئر لیڈر رمن بھلہ اور دیگر لیڈران موجود تھے۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’مودی سرکار ہوش میں آؤ ہوش میں آؤ‘، ’اجے مشرا منتری کو معطل کرو معطل کرو‘ ، ’کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کو بند کرو بند کرو‘ جیسے نعرے درج تھے۔