سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
برطانوی اخبار کو انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ جدہ میں ایران کو قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر غور کر رہے ہیں۔ سعودی عرب، ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں سنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپریل سے شروع ہونے والے مذاکرات کے 4 اجلاس ہوچکے ہیں۔ مذاکرات میں ایران کا رویہ خاصا دوستانہ تھا۔