کینیڈا کے صوبے اونتاریو کے مخصوص علاقے مسکوکا مارینا میں ایک ناراض کنسٹرکشن ورکر (ایکسکیویٹر آپریٹر) نے ملازمت سے برطرفی پر مالکان سے انتقام لینے کے لیے متعدد پرتعیش گھروں کو گرادیا۔
مذکورہ شخص نے ایکسکیویٹر کا استعمال کرتے ہوئے متمول اور مشہور و معروف لوگوں کے موسم گرما کے تعطیلات منانے والے تفریح مقام مسکوکا مارینا میں بری طرح سے متعدد جائیدادوں کو تباہ کردیا۔
دس روز قبل پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے جرم کا ارتکاب کرنے والے کے بارے میں پتہ نہیں چل رہا تھا۔
تاہم ایک مقامی شخص نے مذکورہ بالا 59 سالہ شخص کی ویڈیو ریکارڈ کی جو کہ بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس سے پتہ چلا کہ یہ اقدام ایک سابق ملازم نے کیا ہے جسے اپنی ملازمت سے برطرفی کا غصہ تھا۔
اسی بات کا بدلہ لینے کے لیے اس نے ان جائیدادوں کو نقصان پہنچایا، اسے اب عدالت میں پیش ہونا پڑ رہا ہے جہاں اس پر پانچ ہزار ڈالر جرمانے کے ساتھ امکان ہے کہ قید کی سزا بھی مل سکتی ہے۔