نئی دہلی، ؛نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے یو کے کی حکومت سے حکومت ہند کی وزارت خارجہ کے ذریعہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے دو سال کے بیٹے کو ویزا فراہم کرنے کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس سے پہلے یو کے میں کئی ٹینس مقابلوں میں حصہ لیں گے جہاں انہیں اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لے جانا ہوگا۔
ثانیہ اس دوران چھ جون سے ناٹنگھم اوپن، 14 جون کو برمنگھم اوپن ،20 جون کو ایسٹ بارن اوپن اور 28 جون کو ومبلڈن گرینڈ سلیم میں حصہ لیں گی۔
وزارت کھیل کی ٹارگیٹ اولمپک پوڈیئم اسکیم (ٹاپس) کی حصہ دار ثانیہ مرزا نے وزارت سے رابطہ کرکے یہ درخواست کی تھی کہ انہیں بیٹے اور کیئرٹیکر کے لئے ویزا دلانے میں مدد کی جائے۔