گریٹر نوئیڈا :ویب سیریز ’تانڈو‘ پر ہنگامہ آرائی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے منگل کو یہاں گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں واقع تھانہ ربوپورا میں فلم پروڈیوسروں اور اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
ویب سیریز میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے ، مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور اترپردیش پولیس کی شبیہ کو داغدار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
گریٹر نوئیڈا کے ڈپٹی پولس کمشنر (ڈی سی پی) راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ ربو پورہ کے گاؤں رونیجا میں رہنے والے بہوجن سماج پارٹی کے سابق ڈسٹرکٹ انچارج بلبیر سنگھ آزاد نے ویب سیریز ’تانڈو‘ میں دکھائے گئے دلت کی توہین ، ذات پات کی عداوت ، مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے، اعلی آئینی عہدوں پر فائز افراد کی غلط باتیں دکھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔