اورنگ آباد/ممبئی، 14 جون (یو این آئی) مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1885 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔
ہیلتھ بلیٹن نے منگل کو بتایا کہ اس کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,12,462 اور مرنے والوں کی تعداد 1,47,871 ہو گئی ہے۔
اس دوران ریاست میں 774 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے جس کے بعد بازیاب افراد کی مجموعی تعداد 77,47,111 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں بازیابی کی شرح 97.91
فیصد اور اموات کی شرح 1.86 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں 24,436 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مہاراشٹر میں اب تک 8,13,46,204 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ان میں سے 79,12,462 یا 9.73 فیصد مثبت پائے گئے ہیں۔ اس وقت مہاراشٹر میں کورونا کے 17,480 فعال کیسز ہیں۔