نئی دہلی،16 اکتوبر(یواین آئی) دہلی ، کیرالہ اور مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں اسی عرصے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ (702) فعال کیسز رپورٹ ہوئے ، اس کے بعد ریاست کیرالہ میں 684 اور مغربی بنگال میں 479 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 378 ، بہار میں 282 ، ہریانہ میں 177 ، ہماچل پردیش میں 134 ، منی پور میں 126 ، تلنگانہ میں 112 اور میگھالیہ میں 106 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس وقت دہلی میں 22605 ، کیرالہ میں 94609 ، مغربی بنگال میں 31984 ، چھتیس گڑھ میں 28187 اور بہار میں 11038 ایکٹیو کیسز ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے63،371 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 73،70،468 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 8،04،528 فعال کیسز ہیں اوراب تک 64،53،779 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے: