بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی 16 جولائی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ-19) کا قہر تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1.35 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے ، جبکہ 5.83 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
کوویڈ 19 میں متاثرہ افراد کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان آٹھویں نمبر پر ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 1،35،12،693 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک 5،83،359 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں اب تک ، 34،95،536 افراد امریکہ میں کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ،اور 1،37،358 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 19،66،748 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 75366 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے 32695 نئے معاملے ہوئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9،68،876 ہو گئی ہے۔ اسی دوران ، 606 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24،915 ہوگئی ہے۔
انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات میں راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک ملک میں 612815 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3،31146 فعال معاملے ہیں۔