لندن، 19 فروری ؛ برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 12،057 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس سے ملک میں کورونا متاثریں کی تعداد بڑھ کر 40،83،242 ہوگئی ہے۔ تاہم ملک میں نافذ تیسرے لاک ڈاؤن کے درمیان جنوری کے بعد کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا سے مزید 454 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ملک میں کورونا سے اب تک 119،387 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت ندیم جاہوی کے مطابق ملک میں اب تک ایک کروڑ 64 لاکھ افراد کو کورونا کا پہلا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے ۔ مسٹر ندیم نے اس ضمن میں کہا کہ جب تک پچاس سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو اپریل کے اواخر تک کورونا کا ٹیکہ نہیں لگا یا جاتا ، سرکار آرام سے نہیں بیٹھے گی ۔
وہیں ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد جنوری کے بعد سے کم ہوئی ہے لیکن متاثرہ افراد کی تعداد ابھی بھی زیادہ ہے۔