نئی دہلی ، 25 جولائی ( یواین آئی ) دارالحکومت میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1142 نئے کیسز سامنے آ نے کے کے بعد متاثرین کی تعداد سنیچر کو بڑھ کر 1.30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 87 فیصد کو عبور کر چکی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد 1،29،531 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 29 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 3806 ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران 2137 افراد کے صحت یاب ہونے سے صحت یا ب ہونے والوں کی تعداد 1،13،068 ہوگئی ہے ، یعنی مریضوں کی صحت یابی کی شرح 87.29 ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات محض 2.93 فیصد ہے۔
دارالحکومت میں اس وقت 12،657 ایکٹو کیسز ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
کورونا جانچ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے جانچ کی تعداد 9،29،244 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 20 ہزار سے زائد جانچ کی گئی]
۔ اس میں آر ٹی پی سی آر کی جانچ 5690 اورریپڈ اینٹیجن جانچ 14،819 تھی۔ دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط 48،907 ہے۔ دہلی میں کورونا بیڈوں کی مجموعی تعداد 15،475 ہے جن میں سے 3135 بھرے ہوئے ہیں اور 12،340 خالی ہیں۔ ہوم آئیسو لیشن میں مریضوں کی تعداد 7339 ہوگئی ہے۔