لکھنؤ : اترپردیش میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 593 رہ گئی ہے جبکہ کشی نگر میں ایک دن میں فعال معاملوں کی تعداد 20 ہو جانے کے بعد انتظامیہ محتاط ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق دس اضلاع کورونا سے مکمل طور پر آزاد ہوچکے ہیں جبکہ 48 اضلاع میں فعال کیسز کی تعداد ایک ڈیجٹ میں ہے۔
کشی نگر میں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 نئے کیسز کی آمد کے باعث ضلع انتظامیہ محتاط ہو گئی ہے