نئی دہلی ، 30 ستمبر ؛ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسزدرج کئے گئے ہیں۔ جو بدھ کےروز 18،870 نئے کیسز سے زیادہ ہیں ۔
دریں اثنا بدھ کو ملک میں 65 لاکھ 34 ہزار 306 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 88 کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار 578 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 23،529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 37 لاکھ 99 ہزار 880 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا مزید 28،718 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 14 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 5500 کم ہو کر دو لاکھ 77 ہزار 020 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 311 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،48،062 ہو گئی ہے۔
ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.85 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.82 ہو گئی ہے، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پرمستحکم ہے ۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 5856 ایکٹو کیسز میں کمی کی وجہ سے اب ان کی تعداد 144075 رہ گئی ہے۔ وہیں 17862 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4495904 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 155 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 24965 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 155 کم ہو کر 40252 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 139011 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6368530 ہو گئی ہے۔