برطانیہ میں کورونا وبا پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا جس کے بعد پیر سے مزید نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ، سینما، میوزیم، سافٹ پلے ایریا کھول دیے جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دو گھرانوں کے 6 افراد گھر کے اندر ملاقات کرسکیں گے۔ شادی، جنازے یا کسی اور تقریب میں 30 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔
سیکنڈری اسکول اور کالجز کے طلبہ کا کلاس میں ماسک پہننا ضروری نہیں ہوگا، کورونا الرٹ لیول کو 4 سے 3 کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں21 جون سے سماجی دوری کی قانونی پابندیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔