نئی دہلی، 13 اپریل (یواین آئی) وزارت داخلہ نے کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں پھنسے غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت آئندہ 30 اپریل تک بڑھا دی ہے۔
وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ جن غیر ملکی شہریوں کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے، اسے 30 اپریل تک بڈھایا جا رہا ہے۔یہ قدم کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاون کے تحت ایئر لائنز کی پروازوں پر عائد پابندیوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس کے لئے غیر ملکی شہریوں کو آن لائن درخواست دینا ضروری ہوگا حالانکہ انہیں کوئی فیس نہیں دینی ہوگی۔
اس سے پہلے بھی غیر ملکی شہریوں کو ویزا کی مدت میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ان کے ویزا کی مدت 15 اپریل تک بڑھائي گئی تھی۔