نئی دہلی، 8 اپریل ( یواین آئی) ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جارہاہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،26،789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 ہوگئی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران 59،258 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،18،51،393 ہوگئی ۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 66،846 کے اضافے سے مجموعی تعداد 9،10،319 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 685 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،66،862 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.67 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.04 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح1.29 فیصد ہوگئی ہے۔