امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا سے پیدا صورتحال اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اب یہ نیچےکی طرف جائیگی۔
صحافیوں کوبریفنگ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اب کورونا سے پیدا صورتحال میں بہتری آئے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس صورتحال کے بعد معاشی میدان میں مزید ابھر کر سامنے آئے گا۔ٹرمپ کی جانب سےیہ دعویٰ ایسے وقت سامنےآیا ہے جب طبی ماہرین سماجی فاصلے پرسختی سےعمل کی ہدایت کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب معاشی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا میں معاشی سرگرمیاں آئندہ ماہ معمول کےمطابق شروع ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا میں ابھی تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 697 ہو گئی ہے، جب کہ 4 لاکھ 68 ہزار 895 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔