نئی دہلی، 7 دسمبر (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن سے 391 مریضوں کی موت ہوئی، ان میں سے بیشتر اموات دہلی، مغربی بنگال اور مہاراشٹرا میں ہوئی۔
اس دوران، دہلی میں کووڈ 19 کی وجہ سے 69 مریضوں کی موت ہوئی، وہیں مغربی بنگال میں 46 اور مہاراشٹر میں 40 مریضوں نے دم توڑا۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 32981 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96.77 لاکھ ہوگئی ہے۔