روم، 11 جون (اسپوتنک) اٹلی میں شہری تحفظ ادارے کی تکنیکی و سائنسی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اگوسٹینو میوزو نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وباء کے آغاز سے اب تک 4564 بچے اس وبا سے متاثر ہیں۔
متاثرہ بچوں میں زیادہ تر بچے سات سے سترہ سال کے ہیں ، تاہم اس وبا سے ہلاک ہونے والے تمام بچے سات سال سے کم تھے۔
مسٹر میوزو نے کہا کہ متاثرہ تمام بچوں کو گھر میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے، صرف 100 بچوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسکول بند نہ کئے جاتے تو متاثرہ بچوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔
اٹلی میں کورونا کے 235763 کیسز ہیں اور 34114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔